ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ میچ تیسرے دن ہی فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو گیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں ہی اپنی دوسری اننگز میں 157 پر ڈھیر ہو گئی ۔ ویسٹ انڈین باؤلر جومل اینڈرل ویریکن نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 52 جبکہ محمد ہریرہ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے کامران غلام نے 27 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 252 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے ۔ جس کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے آپنی پہلی اننگز میں 230 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 137 رنز بنائے تھے۔

