ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: ہدف کا تعاقب کرتی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ بھی مشکلات میں گھر گئی ، ساجد خان نے ایک بار پھر بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ 252 کء ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے صرف 54 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں ۔ جن میں سے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 157 رنز پر چلتی بنی۔ تاہم پہلی اننگز میں 93 رنز کی لیڈ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 252 رنز کا ہدف دیا ہے۔۔

