کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق، کے الیکٹرک کے فیڈرز میں خرابی کی وجہ سے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لیاری، کھارادر، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن، اور ایف بی ایریا کے کئی بلاکس شامل ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں بجلی کی معطلی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والا تعطل فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، تاہم لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگے گا۔

.jpg)