ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے ٹیسٹ میچ کے تیسرے ہی روز فیصلہ ہو گیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دے دی ۔ 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 123برنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
ساجد خان نے دوسری اننگز میں پانچ جبکہ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں ۔ ابرار احمد نے چار جبکہ نعمان علی نے ایک جبکہ میچ میں مجموعی طور پر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھانزے نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔

