ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی تمام تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سیف علی خان پر حملے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور اس کی شناخت 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے بھارت آیا اور ڈکیتی کے ارادے سے اداکار کے گھر میں داخل ہوا۔
مزید تفصیلات میں بتایا گیا کہ ملزم تقریباً چھ ماہ قبل ممبئی آیا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں ملازمت کرتا تھا۔ اس نے وجے داس، جیجوئے داس اور محمد الیاس جیسے مختلف نام استعمال کیے۔ پولیس کے مطابق، سیف علی خان اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور دو سے تین دن میں ڈسچارج کر دیے جائیں گے۔

