لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی شاندار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں جاری ہے۔ تقریب میں تمام فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مختلف کھلاڑی اور اہم شخصیات شریک ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عاطف رانا، ثمین رانا اور ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی تقریب میں موجود ہیں، جبکہ اولمپئن ارشد ندیم کی شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
مہنگے ترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر:
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا، جو پی ایس ایل 2025 کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہوں گے۔ وارنر کو پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کم از کم 3 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔
پلاٹینم کیٹیگری کے نمایاں پک:
لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور اور فن ایلن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
پشاور زلمی: ٹوم کوہلر کیڈ مور کو "رائٹ ٹو میچ" کے ذریعے ٹیم میں شامل کیا۔
ملتان سلطانز: مائیکل بریسویل کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: میتھیو شارٹ کو پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
کراچی کنگز: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا۔
تقریب میں تمام ٹیموں نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی، جس سے پی ایس ایل 2025 کے دلچسپ مقابلوں کی امید بڑھ گئی ہے۔

