چیمپئنز ٹرافی ، بھارت نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

0

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لوگو کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ایک نیا تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم کی کٹ پر پاکستانکا نام شامل نہیں ہوگا، حالانکہ تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو کا استعمال لازمی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لوگو پر میزبان ملک پاکستان کا نام شامل ہے، لیکن بھارتی میڈیا نے اس معاملے پر شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بھارت نے شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کر دیا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔



بھارتی میڈیا کی ان حرکات نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، جیسے کیا بھارت دانستہ طور پر تنازعہ کھڑا کرنا چاہتا ہے؟ کیا آئی سی سی اپنے قوانین نافذ کرے گی یا بھارت کے اس اقدام کو نظر انداز کرے گی؟ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو کا استعمال ضروری ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کٹ مسترد کر دی جاتی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران بھی بھارت نے ایک تنازعہ پیدا کیا تھا، جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے میزبان ملک کا نام لوگو پر شامل نہ کرنے کی اجازت دی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !