تربت / مانیٹرنگ ڈیسک: چستان کے شہر تربت میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کے خاندان کے چھ افراد بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذوہیب محسن اپنے خاندان کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

