68 سالہ شخص نے اپنے بیٹے کی منگیتر سے شادی کر لی

0

بیجنگ / مانیٹرنگ ڈیسک: چین میں 68 سالہ شخص نے اپنے بیٹے کی منگنی توڑ کر خود اس کی منگیتر سے شادی کرلی، جس کے بعد یہ واقعہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔



رپورٹس کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج، جو پہلے ہی تین شادیاں کرچکے تھے، نے اپنی چوتھی شادی اپنے بیٹے کی سابق منگیتر سے کی۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیو نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دو شادیاں کم عمر خواتین سے کیں اور اب اپنے بیٹے کی منگیتر کو اپنا شریک حیات بنالیا۔


کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب لیو لیانج کے بیٹے نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنے والد سے ملوایا۔ تاہم، لیو خود اس خاتون کی طرف مائل ہوگیا اور اپنے بیٹے کو اس کے خلاف بھڑکانے لگا۔ اس نے بیٹے کی توجہ ہٹانے کے لیے اسے اپنے دوست کی بیٹی سے تعلق بنانے پر آمادہ کیا، جبکہ دوسری طرف وہ اپنی سازش کے تحت سابق منگیتر کو قیمتی تحائف دے کر اپنی محبت میں گرفتار کرتا رہا۔


چند ماہ بعد بیٹے کو معلوم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس پر وہ گہرے صدمے اور ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔ دوسری جانب لیو لیانج کو اپنی چوتھی شادی کے بعد بدعنوانی اور رشوت کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، اور عدالت نے اسے 17 ملین ڈالر رشوت لینے اور 450 ملین ڈالر کے غیر قانونی قرضوں کی فراہمی پر دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنائی۔


یہ واقعہ نہ صرف لیو کی غیر قانونی سرگرمیوں بلکہ اس کی ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہا، جس میں اس نے اپنے بیٹے کی منگیتر کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا غیر معمولی قدم اٹھایا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !