صائم ایوب دائیں ٹخنے کے فریکچر کے باعث کرکٹ سے دور

0

 

پاکستانی اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران ان کا ٹخنہ مڑ گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔



ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز نے صائم کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ ہی موجود رہیں گے اور میچ کے اختتام پر وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب، جنوبی افریقا نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 4 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !