بمرا کی انجری ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان

0

 نئی دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے، کیونکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے گروپ میچز کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی شکایت ہوئی ہے، جو انہیں بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوران سڈنی ٹیسٹ میں پیش آئی تھی۔ بمراہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جہاں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس سے متعلق رپورٹ فراہم کی جا چکی ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے، جو آج ختم ہو رہی ہے۔ سلیکٹرز بمراہ کی فٹنس کی مکمل تصدیق کے بعد ٹورنامنٹ کے قریب اسکواڈ کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ بمراہ مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !