جرسی پر پاکستان کا نام، بھارتی بورڈ کا بیان آ گیا

0

دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل لوگو کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لگانے کی تصدیق کر دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کی جرسیوں پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو ہوگا، جس پر میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی پر چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل لوگو ہی شامل ہوگا، اور آئی سی سی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔



اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی اپنی ٹیم کی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام شامل کرنے سے گریز کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی نے واضح طور پر بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اپنی جرسی پر لوگو کے ساتھ میزبان ملک پاکستان کا نام شامل کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو کا استعمال لازمی ہے، اور جرسی پر میزبان ملک کا نام شامل کرنا ضروری ہے، چاہے میچ کسی بھی جگہ کھیلے جا رہے ہوں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !