بشریٰ بی بی کی ترجمان کون، دو خواتین رہنماؤں میں تنازعہ

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے انہیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مقرر کیا ہے، جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں ترجمان نامزد کیا ہے۔ مسرت چیمہ کے مطابق، مشعال یوسفزئی کو صرف قانونی معاملات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔



فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے اس حوالے سے کہا کہ پارٹی کسی کو بھی بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کر سکتی ہے، اور جب تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن سامنے نہیں آتا، اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔آج کے دن مشعال یوسفزئی کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکالت نامہ بھی چیلنج کیا گیا، جس پر عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور ان کا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب اپنوں اور پرایوں کی سازش ہے۔


مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، لیکن وہ مزاحمت جاری رکھیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسرت جمشید چیمہ بشریٰ بی بی کی ترجمان نہیں ہیں، اور وہ ہی اس ذمہ داری کو نبھاتی رہیں گی۔ صحافی کے سوال پر کہ ان کے راستے میں کون رکاوٹ ڈال رہا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ "کچھ باتیں پردے میں رہنے دیں۔"


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !