ایک اور بھیانک حادثہ ، کئی درجن پاکستانی جاں بحق

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق، یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 86 تارکین وطن سوار تھے۔ مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی موجود تھے، جن میں سے 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔



انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم اسپین میری ٹائم سروس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کشتی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی تھیں۔


حادثے میں جاں بحق ہونے والے 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، جبکہ دیگر متاثرین کا تعلق سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق، یہ نوجوان چار ماہ قبل یورپ روانہ ہوئے تھے، لیکن انسانی اسمگلروں نے مزید رقم نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں روک لیا۔


ایک زندہ بچ جانے والے پاکستانی شخص نے اہل خانہ کو بتایا کہ کشتی کو طویل عرصے تک سمندر میں روکے رکھنے کے باعث شدید سردی اور کم راشن کی وجہ سے لوگ بیمار ہوگئے تھے۔ اس دوران انسانی اسمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کئی کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔


وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور مکمل معلومات ملنے کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !