آرمی چیف کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پختونخوا آپس میں لڑ پڑے

0

 پشاور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے دیے جانے والے فنڈز کا ذکر کیا اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت 500 ارب روپے کی رقم کا حوالہ دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی رقم ملنے کے باوجود پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہیں کیا گیا۔



اس دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق، اے این پی کے سربراہ ایمل ولی نے اس صورتحال پر طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہا کہ "جانے دو، یہ تو بچہ ہے۔" کچھ دیر بعد علی امین گنڈا پور دوبارہ اجلاس میں واپس آگئے۔


جب جیو نیوز نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اس حوالے 


سے سوال کیا کہ آیا ان کی وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی، تو انہوں نے جواب دیا کہ "آپ کو غلط خبر ملی ہے۔"


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !