امدادی قافلے پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکار شہید

0

 پشاور: ضلع کرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔



ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹ حملے اور فائرنگ کی، جس سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ایک اہلکار شہید ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔


اس سے قبل امدادی قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں، جن میں ادویات، سبزیاں، پھل، اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ قافلے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس، ایف سی، اور دیگر فورسز تعینات تھیں۔


دوسری جانب، ضلع کرم سے مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 دن سے معطل ہے، جس کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر میر حسین جان نے بتایا کہ مریضوں اور ادویات کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کی بحالی کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے 74 مریضوں کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں زمینی راستوں سے مریضوں کی منتقلی ممکن نہیں لگتی۔ دوسری جانب، وزیر مذہبی امور خیبر پختونخوا نے دعویٰ کیا تھا کہ ضلع کرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بدستور جاری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !