تحریک کی قیادت نے آرمی چیف سے ملاقات کر لی،اہم۔باتیں، عمران خان کا بھی بیان آ گیا

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک  : تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف کے ساتھ پشاور میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں سوال کیا، جس پر عمران خان نے پہلے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں۔



بعدازاں عمران خان نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے بات چیت ایک مثبت اقدام ہے۔ اگر مذاکرات کا آغاز ہوا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات کے خواہاں رہے ہیں تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا نہیں کہا، بلکہ ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ اب اگر مذاکرات شروع ہو رہے ہیں تو یہ پاکستان کے مفاد میں ہوں گے۔


بیرسٹر گوہر کی تصدیق


بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف کے ساتھ اپنی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات علیحدگی میں ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے تمام مسائل اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر گفتگو ہوئی اور دوسری جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سے حالات بہتر ہو جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ایک دن پہلے آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں کی 

تردید کی تھی۔

: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف کے ساتھ پشاور میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی۔


اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں سوال کیا، جس پر عمران خان نے پہلے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں۔


بعدازاں عمران خان نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے بات چیت ایک مثبت اقدام ہے۔ اگر مذاکرات کا آغاز ہوا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات کے خواہاں رہے ہیں تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا نہیں کہا، بلکہ ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ اب اگر مذاکرات شروع ہو رہے ہیں تو یہ پاکستان کے مفاد میں ہوں گے۔


بیرسٹر گوہر کی تصدیق


بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف کے ساتھ اپنی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات علیحدگی میں ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے تمام مسائل اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر گفتگو ہوئی اور دوسری جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سے حالات بہتر ہو جائیں گے۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ایک دن پہلے آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !