ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کے گھر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں رات 2 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ نامعلوم ملزم نے چوری کی نیت سے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیف علی خان کی جانب سے مزاحمت پر ملزم فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق چاقو سے حملے کے نتیجے میں سیف علی خان زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے دیگر اہل خانہ محفوظ رہے۔
ڈاکٹر کی رپورٹ:
اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اُتمانی کے مطابق سیف علی خان کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے جن میں سے دو گہرے تھے۔ ان کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔

