اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اب اس کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

