پی ٹی آئی کی کس شخصیت نے آرمی چیف سے ملاقات کی ، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

0

 پشاور, / مانیٹرنگ ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بیرسٹر گوہر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے وقت ہونے والی اس ملاقات میں موجودگی کے بعد یہ کہنا ممکن نہیں کہ بیرسٹر گوہر وہاں نہیں تھے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر اپنی موجودگی سے انکار کر رہے ہیں تو اس بارے میں ان ہی سے سوال کیا جانا چاہیے۔جب گورنر سے پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے کوئی علیحدہ ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔



فیصل کریم کنڈی نے مزید وضاحت کی کہ امن و امان پر ہونے والی میٹنگ میں تمام شرکا نے اپنی رائے کا اظہار کیا، اور وہ بیرسٹر گوہر کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ تاہم، کچھ باتیں ایسی ہیں جنہیں بیرسٹر گوہر ظاہر نہیں کر رہے، اور اس لیے وہ بھی ان کا ذکر نہیں کریں گے۔دوسری طرف بیرسٹر گوہر نے دو روز قبل پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔


بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں، اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، اور بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !