ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ جاری ہو گئی ، نمبر ون کون

0

دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما، شبمن گل، اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے، اور چوتھے نمبر پر قابض ہیں۔



بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ نیچے آکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ ترقی کرکے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ان کی پانچ درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ اب بارہویں پوزیشن پر ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !