لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: آل راؤنڈر خوشدل شاہ سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ان کے انتخاب پر غور کو جنم دیا ہے، اور وہ اب ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
خوشدل شاہ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 ناقابل شکست اننگز میں 73، 59، 46 اور 27 رنز بنائے، جبکہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔یاد رہے کہ خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کے لیے 10 ون ڈے میچز میں 199 رنز اسکور کیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

