بھارتی اداکار بیگ تیار کرکے پاکستان آنے کے لیے ائیر پورٹ پہنچ گئیں

0

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہانیہ عامر سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گی۔راکھی ساونت نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایئرپورٹ پر بیگ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آ رہی ہیں اور ہانیہ کے گھر ان کے ساتھ قیام کرنا چاہتی ہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ، نرگس اور دیگر بڑے اسٹارز سے ملنے کے لیے پاکستان جا رہی ہیں، اور ہانیہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں ایئرپورٹ پر لینے آئیں۔



سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں کے درمیان ویڈیو پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین مزاحیہ انداز میں ہانیہ کو مشورہ دے رہے ہیں کہ راکھی کی آمد سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں۔ہانیہ عامر نے بھی راکھی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا، "میری زندگی پہلے بہت اداس تھی، لیکن پھر راکھی ساونت میری زندگی میں آئیں۔ راکھی جی، میں آپ کو ایئرپورٹ پر لینے آ رہی ہوں۔"


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !