گہری رنگت کا فائدہ اٹھانے والی پاکستانی اداکارہ

0

 پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی گہری رنگت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلنگ میں یہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی، لیکن ٹی وی ڈراموں میں اس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کے دوران، میزبان نے ان سے رنگت کے حوالے سے سوال کیا۔ سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مارننگ شوز میں رنگت کی وجہ سے کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا بلکہ لوگ پسند کرتے تھے، لیکن اصل چیلنجز ٹی وی ڈراموں میں پیش آئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ڈراموں میں فریم اور لائٹنگ کا مسئلہ درپیش ہوتا تھا، خاص طور پر جب ان کے ساتھ کوئی بہت گورا اداکار یا اداکارہ موجود ہوتا۔ کیمرہ مین کے لیے فریم اور لائٹ کو متوازن رکھنا مشکل ہو جاتا تھا۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ تمام کیمرہ مین کے ساتھ نہیں ہوتا تھا۔



ماڈلنگ کے حوالے سے سنیتا نے کہا کہ ان کے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی شوٹس میں ان کی رنگت کو ان کی اصل رنگت سے بھی زیادہ گہرا کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ لوگ گہری رنگت کو پسند کرتے ہیں، اور کچھ کپڑوں کے رنگ، جیسے پیلا، گہری رنگت پر زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !