روہت شرما بیٹنگ جیسے بھول ہی گئے

0

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ناقص کارکردگی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برقرار رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا شکار روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی متاثر نہ کر سکے۔ رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں وہ صرف 19 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔



 یہ ان کا 2015 کے بعد پہلا ڈومیسٹک میچ تھا۔دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز میں چند دن باقی ہیں، اور روہت شرما کی خراب فارم ان کے مداحوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل مختلف آرا پر مبنی ہے۔


یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔ اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !