گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے سیلون میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی سیلون میں بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے کیے گئے معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ سیلون کے بجلی کے میٹر میں ڈیڈ فیز موجود تھا، جو بجلی چوری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔



ذرائع کے مطابق، جواد احمد دورانِ معائنہ ایک سیاہ گاڑی میں موقع پر پہنچے۔ انہوں نے مبینہ طور پر میٹر ریڈرز سے الجھاؤ پیدا کیا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل بجلی کا میٹر زبردستی چھین لیا۔ اس واقعے کے بعد لیسکو حکام کی جانب سے قانونی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !