شوکاز سے تنگ آ گیا ہوں ، نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی کی جانب سے بار بار شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنے سے مایوس ہوگئے ہیں۔انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے جو کچھ میرے بارے میں کہا وہ مکمل طور پر جھوٹ ہے۔ اگر مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا تو شوکاز نوٹس صرف ایک رسمی کارروائی ہے۔



شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی نہ کوئی شوکاز نوٹس آجاتا ہے، جس میں الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نے یہ بیان دیا ہے، حالانکہ میں نے کوئی بیان نہیں دیا بلکہ صرف جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھا بھی جاتا ہے تو میں جواب دیتا رہوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ میرے خلاف کچھ کہے گا اور میں خاموش رہوں گا تو یہ ناممکن ہے۔ میں جس قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں، وہاں لوگ اپنے مرشد اور لیڈر کے لیے جان دینے کا عزم رکھتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بعض افراد، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریب ہیں، ان کے کان بھر کر غلط بیانی کرتے ہیں۔ وہ جمعہ کو بیرسٹر گوہر کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !