ایمبولینس کی بریک لگتے ہی زور کا جھٹکا، مردہ اٹھ بیٹھا

0

 کولہاپور / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایمبولینس کے اسپیڈ بریکر سے ٹکرانے کے بعد ایک مردہ قرار دیا گیا شخص دوبارہ زندگی کی علامتیں دکھانے لگا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور میں 65 سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ تاہم، جب ان کی لاش ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کی جا رہی تھی تو اسپیڈ بریکر پر دھچکا لگنے سے وہ اچانک زندہ ہوگئے۔ یہ واقعہ 16 دسمبر کو پیش آیا اور اب خبروں میں زیرِ بحث ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !