زلزلہ کی شدت اور مرکز کی تفصیلات سامنے آگئیں

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر، مری اور گردونواح میں بھی زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور واقع تھا۔



دوسری جانب، اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق تبصرے کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !