ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ ایک مداح کی نامناسب حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، پونم پانڈے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جب ایک مداح ان کے قریب آیا اور سیلفی لینے کی درخواست کی۔ اداکارہ نے درخواست قبول کر لی، لیکن وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اجازت زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں پونم پانڈے کو غصے میں دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے مداح کی اس حرکت کو ناپسند کیا اور فوراً اسے دھکا دے کر خود سے دور کر دیا۔ موقع پر موجود افراد نے بھی اس نامناسب رویے پر ردعمل دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

