واشنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: نوجوان طالب علم کے ساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے پر امریکی خاتون ٹیچر کو سزا سنا دی گئی ۔۔غیر ملکی ویب سائٹ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون ٹیچر ایرون وارڈ کو شرمناک سکینڈل میں تین سال کی پروبیشن کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز پولیس کو ایک تاریک سڑک پر ایک مشکوک گاڑی دکھائی دی ۔
تلاشی پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں ایک 45 سالہ خاتون ایک 17 سالہ لڑکے کے ساتھ عریاں حالت میں موجود ہے۔ جس پر طالب علم نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم گاڑی ایک باغ میں جا گری۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لےلیا جس کے بعد خاتون پر طالب علم سے تعلق قائم کرنے اور پولیس سے بھاگنے کی کوشش کرنے کا چارج لگا۔

