لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شامل کیے گئے کئی کھلاڑی سسٹم کے باہر سے آ گئے ۔ ان کی بالکل سمجھ نہیں آئی ۔۔ایسا لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اس کے لیے تیار ہی نہیں تھی ۔ چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کے لیے ٹیم کا چناؤ ایک اہم کام تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جس کھلاڑی کو سب سے زیادہ مس کیا جانے والا ہے وہ صائم ایوب ہیں ۔ پاکستان کی جیت کا تسلسل صائم ایوب کی وجہ سے بنا ہوا تھا اور ان کی عدم دستیابی سے پاکستان کو بہت نقصان ہو گا جس کا مداوا شاید اس وقت ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب سکندر بخت نے بھی ٹیم میں عثمان خان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ کی شمولیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں ۔

