فواد چوہدری نے کس بات پر آگ بگولہ ہو کر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا

0

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری کے ساتھ کسی بھی قسم کی صلح سے انکار کرتے ہوئے انہیں "بھگوڑا" قرار دیا۔ HLS Video Player


اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔ ذرائع کے مطابق، شعیب شاہین نے اس واقعے کی اطلاع بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی، جنہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔


بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شاہین انہیں پریس کانفرنس میں "بھگوڑا" کہہ رہے تھے، جس پر انہوں نے عمران خان سے دریافت کیا کہ آیا انہوں نے ایسا کہا ہے یا نہیں، تو عمران خان نے اس کی تردید کی۔ فواد چوہدری کا دعویٰ تھا کہ ان کی اور شعیب شاہین کی صلح ہو چکی ہے اور عمران خان کے کہنے پر معاملہ ختم ہو گیا۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو زوردار تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا

دوسری جانب، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا اور کہا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا جواب دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور فواد چوہدری سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔



پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان صلح کرا دی، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !