بھکر: پنجاب کے علاقے چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کر لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان نے جواں سالہ لڑکی سے ریپ کے بعد اسے مار کر لاش کے ٹکڑے کر دیے
پولیس کے مطابق 35 سالہ سمیرا بی بی اور 25 سالہ آفاق کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کے بھانجے کو حراست میں لے کر قتل میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے، جبکہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور آفاق غیر شادی شدہ تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

