لاپتہ ہونے کے بعد ماری جانے والی خاتون کا معمہ حل ، ملزم گرفتار

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:پولیس نے ریپ کے بعد خاتون کو جان سے مار کر اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں: چچا کی بیٹی کو ریپ کرکے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار


حکام کے مطابق ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ انجام کو پہنچا، جہاں چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔



تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتولہ سونیا بی بی اور ملزم کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم طلب کی، جس پر اس نے ایک منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر ریپ کا نشانہ بنایا، پھر بے رحمی سے جان سے مار دیا۔


بعد ازاں، ملزم نے لاش کے مختلف حصے کاٹ کر ریلوے لائن پر پھینک دیے اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم شوکت مسیح سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کر کے اسے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا۔ اس سے قبل، ملزم کو پکڑنے کے لیے چوکی انچارج عمران نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !