دو بھیانک واقعات میں درجنوں افراد کی جانیں چلی گئیں

0

 نوابشاہ اور خیرپور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں 16 افراد جان سے گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہو گئے

  یہ خبر بھی پڑھیں: بھیانک سڑک حادثے میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں ۔ 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔


دوسری جانب، خیرپور میں قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹنے سے 10 افراد جان سے گئے اور 30 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !