فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

0

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: اولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔



ذرائع کے مطابق، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو "ٹاؤٹ" کہہ کر مخاطب کیا، جس پر شعیب شاہین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس نوک جھونک کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے شعیب شاہین کو اندر بلا لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لائیو شو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں ہاتھا پائی ، تھپڑوں ، لاتوں کی بارش


یہ پہلا موقع نہیں جب فواد چوہدری کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی ان کا اینکرز مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ تنازع ہو چکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !