کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کی نرمی کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد
یہ خبر بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ہوا، جس میں وزرا، مشیران اور سیکرٹریز نے شرکت کی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے اس بل پر اعتراضات لگا کر واپس اسمبلی بھیج دیا تھا، جبکہ انہوں نے جامعات اور تعلیمی بورڈز میں سربراہان کی تقرریوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
مزید برآں، سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملازمت کے لیے 15 سال تک کی رعایت دی جاتی تھی، تاہم اسے ختم کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین ملکی اور بین الاقوامی خبروں کےلیے وزٹ کریں - Latest Pakistan News Updates

