پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے نمایاں کمی کا امکان ہے۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے، جس میں قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

 یہ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ شہر جہاں پٹرول ایک ہزار روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے


ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے، پیٹرول میں ڈھائی روپے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔



اوگرا 15 فروری کو عالمی مارکیٹ کے مطابق حتمی ورکنگ حکومت کو بھجوائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ اگلے 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !