شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بعد عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ

0

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے طلب کیا، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بھی کی ہے۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں: پارٹی سے نکالے گئے شیر افضل مروت نواز شریف کی بولی بولنے لگ گئے


 ملاقات کے دوران سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو پر تبادلہ خیال ہوا، اور عمران خان نے کراچی میں عالمگیر خان کو اہم پارٹی ذمہ داری سونپنے کا عندیہ دیا۔


علاوہ ازیں، عمران خان نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !