برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی ایک سپرمارکیٹ میں شاپنگ کے دوران خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اور وہ جھلس کر زخمی ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ سپرمارکیٹ میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے شوہر کے ساتھ خریداری کر رہی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون دھماکے سے پھٹا اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ آس پاس موجود افراد نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹرین نے ریلوے پھاٹک پر پھنسی کار کے پرخچے اڑا دیے، ویڈیو وائرل
خاتون کو ہاتھ، بازو اور کمر پر شدید زخم آئے ہیں، اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

