ٹرین نے پھاٹک پر پھنسی ٹرین کے پرخچے اڑا دیے، ویڈیو وائرل

0

  واشنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کی ریاست یوٹاہ کے شہر لیٹون میں ایک مسافر ٹرین نے ریلوے ٹریک پر پھنسی گاڑی کو ٹکر مار دی۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی بند پھاٹک کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے درمیان پھنس گئی اور باہر نکلنے میں ناکام رہی۔

 


یوٹاہ ٹرانزٹ اتھارٹی کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی جیسے ہی پھاٹک کے قریب پہنچتی ہے تو پیچھے سے آنے والی ایک اور گاڑی اسے ٹکر مارتی ہے، جس سے وہ ٹریک پر جا پہنچتی ہے۔ اسی دوران آٹومیٹک پھاٹک بند ہو جاتا ہے کیونکہ ٹرین قریب ہوتی ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا گیا کہ گاڑی کا ڈرائیور ٹریک سے گاڑی نکالنے کی کوشش میں ریورس کرتا ہے، لیکن گاڑی کے پہیے پٹریوں میں پھنس جاتے ہیں۔ جیسے ہی ڈرائیور نے ٹرین کو اپنی طرف آتے دیکھا، وہ فوری طور پر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا اور اپنی جان بچا لی، Mobile View Video Player



 تاہم گاڑی ٹرین کی زوردار ٹکر سے بری طرح تباہ ہو گئی۔ میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، لیکن اس کی ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !