موبائل فون استعمال سے روکنے پر میٹرک کی طالبہ نے والدین کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ دے دیا

0

بنگولورو/ مانیٹرنگ ڈیسک بھارتی شہر بنگلورو میں میٹرک کی طالبہ نے موبائل فون استعمال سے روکنے پر اپنی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ اونتیکا چوریسا، جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی، نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی


۔ رپورٹس کے مطابق اونتیکا نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، تاہم امتحانات قریب ہونے کے باوجود وہ پڑھائی پر دھیان دینے کے بجائے زیادہ وقت موبائل فون پر گزار رہی تھی۔



طالبہ کی والدہ نے اس کی کمزور تعلیمی کارکردگی کے باعث موبائل استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا، جس پر وہ ناراض ہوگئی اور جذباتی ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !