اسلام آباد / مانیٹرنگ ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ مجھے کسی کا خط نہیں ملا، اور اگر ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا
آرمی چیف نے مزید کہا کہ اگر کوئی خط موصول ہوا تو اسے وزیراعظم کو بھجوا دوں گا، خط کی باتیں محض سازشیں ہیں۔
انہوں نے ملک کی ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترین سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں اسی راستے پر آگے بڑھتے رہنا ہے۔

