عمران خان کا آرمی چیف کو خط، انتخابی دھاندلی اور قومی معاملات پر چھ نکاتی مؤقف پیش

0

راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو چھ نکاتی خط ارسال کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ یہ خط سابق وزیراعظم اور پارٹی سربراہ کی حیثیت سے بھیجا گیا، جس میں ملک کے اہم معاملات پر اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔



فیصل چوہدری کے مطابق خط میں پہلا نکتہ انتخابی دھاندلی اور منی لانڈرز کی کامیابی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا نکتہ 26ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ پر اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے۔

خط میں چوتھا نکتہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات، چھاپے اور تشدد سے متعلق ہے، جبکہ پانچواں نکتہ انٹیلی جنس اداروں کے کردار پر بات کرتا ہے۔

عمران خان نے خط میں دہشتگردی کے خلاف فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کو سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، تنقید کو دبایا جا رہا ہے، اور صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کے اقدامات سے فوج پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ملکی معیشت بحران کا شکار ہے، روپے کی قدر مصنوعی طور پر روکنے سے اقتصادی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ عمران خان نے سرمایہ کاری میں کمی، انٹرنیٹ پابندی، جوڈیشل کمیشن کے قیام اور پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !