ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی برق رفتار سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی تین بڑے ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔
لیفٹ ہینڈڈ بلے باز نے صرف 37 گیندوں پر سنچری سکور کی اور 13 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 247 رنز جیسا پہاڑ جیسا سکور بنا ڈالا اور 150 رنز سے جیت سمیٹی ۔ابھیشیک شرما نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کی طرف سے دوسری تیز ترین سنچری سکور کی ۔ اس سے قبل روہت شرما نے صرف 35 گیندیں کھیل کر سنچری سکور کی تھی ۔ ابھشیک شرما نے 135 رنز بنا کر بھارت کی طرف سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا ۔ اس سے قبل شبھمن گل 126 رنز کے ساتھ سر فہرست تھے۔ ابھیشک شرما نے اننگز میں 13 چھکے لگائے جو ٹی ٹونٹی اننگز میں کسی بھارتی کھلاڑی کے سب سے زیادہ چھکے تھے۔۔بھارت نے سیریز میں چار ایک سے کامیابی حاصل کی ہے۔۔

