شیر افضل مروت نواز شریف کی بولی بولنے لگ گئے

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت نے بھی "مجھے کیوں نکالا" کا نعرہ بلند کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شیر افضل مروت اپوزیشن کے گیٹ سے آنے کے بجائے حکومتی گیٹ سے ایوان میں داخل ہوئے۔ ان کی آمد پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجائے، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مزاحیہ انداز میں کہا، "آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ 


  "وقفہ سوالات کے دوران جب اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے انضمام سے متعلق سوال کا موقع دیا تو شیر افضل مروت نے کہا، "میرا پہلا سوال تو اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟" اس پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے، جبکہ تحریک انصاف کے ارکان خاموش رہے۔



اسمبلی کی کارروائی کے دوران شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکومتی ارکان سے کہا، "آپ بھی میرا ساتھ دیں۔" اس پر حکومتی اراکین نے "مروت کو کیوں نکالا؟ ظالمو جواب دو، حساب دو" کے نعرے لگائے۔

اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن حنیف عباسی نے خوشگوار انداز میں کہا، "فکر نہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو تحریک انصاف میں واپس بھجوا دیں گے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !