بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا۔ بابراعظم نے 125 ون ڈے میچز میں 55.98 کی اوسط سے یہ کارنامہ انجام دیا۔



بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں انضمام الحق 11,701 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابراعظم نے یہ ریکارڈ مکمل کرکے جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6 ہزار ون ڈے رنز کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !