لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہالی روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ڈانس پارٹی جاری تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں 8 خواتین بھی شامل ہیں
یہ خبر بھی پڑھیں: پیسے چوری ہونے سے تنگ امام نے مسجد کے گلے میں کرنٹ چھوڑ دیا، نشئی جاں بحق ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت ثنا، رضیہ، عنایہ، ماہی، ردا، ماہم، عیشا، عثمان، ابرار، حسن، علی، سلطان، معظم اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چھاپے کے دوران حقہ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

