پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف کس ڈر سے آؤٹ ہوئے ، مائیکل کلارک کا تبصرہ

0

دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی جیتنے کے بجائے آؤٹ ہونے کے خوف میں مبتلا تھے، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔


ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس بڑے ٹورنامنٹ کا دباؤ برداشت کرنا مشکل ثابت ہوا، اور یہ بات واضح تھی کہ وہ توقعات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔


انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی، وہ بھی فخر زمان کی انجری کے باعث، حالانکہ دبئی کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی پچ سے بالکل مختلف تھیں، لیکن پھر بھی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ان کے شاٹ سلیکشن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھارت کو ہرانے کے بجائے آؤٹ ہونے کے خوف میں کھیل رہے ہیں۔ اگر آپ بھارت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو جیتنے کی نیت سے کھیلنا ہوگا، صرف سروائیو کرنے سے کامیابی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز کے بعد ہی میچ کا نتیجہ واضح ہو چکا تھا، کیونکہ پاکستان نے اتنے رنز نہیں بنائے جو بھارت کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتے۔ بھارت ہدف کے تعاقب میں آنے سے پہلے ہی جیت چکا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !